بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق تہران میں متعین عوامی جمہوریہ چین کے سفیر 'ژونگ پیوُو (Zhong Peiwu)' نے ارنا کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ نہ صرف ایٹمی مسئلہ بلکہ کوئی بھی مسئلہ فوجی طاقت سے حل نہیں کیا جاسکتا۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں جو علاقے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
چین کے سفیر تہران میں متعین چین کے سفیر نے کہا کہ امریکا نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر جو آئی اے ای اے کی نگرانی میں کام کررہی تھیں، حملہ کرکے ایک بہت بری بدعت کی بنیاد رکھی ہے جو ایٹمی عدم پھیلاؤ کے بین الاقوامی سسٹم پر حملہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
اسلامی جمہوریہ ایران پر صہیونی جارحیت؛
ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ، ایٹمی عدم پھیلاؤ کے نظام پر حملہ تھا، سفیر چین

اسلامی جمہوریہ میں متعین عوامی جمہوریہ چین کے سفیر نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کو ایٹمی عدم پھیلاؤ کے نظام پر حملہ قرار دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ